ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / ہیروشیما پر جوہری حملے کو 72برس بیت گئے

ہیروشیما پر جوہری حملے کو 72برس بیت گئے

Sun, 06 Aug 2017 16:39:44  SO Admin   S.O. News Service

ٹوکیو،6اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا): جاپانی شہر ہیروشیما میں ایٹم بم گرائے جانے کے 72برس گزرنے پر جاپان میں خصوصی یادگاری تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔ ٹھیک 72برس قبل آج ہی کے دن اس شہر پر ایٹم بم گرایا گیا تھا۔ جاپان وہ واحد ملک ہے، جسے سن 1945ء میں جوہری حملے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پیروشیما میں امن یادگاری پارک میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شینزو آبے نے کہا کہ جاپان دنیا بھر سے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے لیے آواز اٹھاتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام ممالک کو مل جل کر کام کرنا چاہیے۔


Share: